• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزاروں پر جدید ڈیجیٹل کیش مشینیں لگائی جائیں گی ،صوبائی وزیر اوقاف

لاہور(وقائع نگار خصوصی )صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر انتظام تمام مزارات پر جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے عام کیش بکسز کی جگہ جدید ڈیجیٹل کیش مشین لگائی جائیں گی ۔پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی وقف املاک کی جیو ٹیگینگ اور نیلامی کے عمل کوبھی ڈیجیٹلائزاڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حا ل ہی میں مختلف کمپنیوں اور نمائندگان کمرشلز بنکوں کے نمائندگان سے اہم میٹنگ ہوئی ۔جس میں انہوں نے کو ڈیجیٹل کیش مشینوں کی بابت محکمہ کی ضروریات بارے آگاہی دی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی تمام وقف املاک کو جیو ٹیگینگ کر نے اور نیلامی کے عمل کو ڈیجیٹائز کر نے کے لیے بھی اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جلد محکمہ کی ویب سائیٹ بھی لانچ کر دی جائے گی۔جس کے بعد دنیا بھر کے زائرین اپنے نذرانے براہ راست درباروں پر بھیج سکیں گے۔
تازہ ترین