• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسانوں کوگرین ٹریکٹر کی فراہمی کا اقدام خوش آئند ہے، اسماعیل لہڑی

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل میر اسماعیل لہڑی نے حکومت وزیر اعلیٰ میر جام کمال کی قیادت میں عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہوئے صوبے کے غریب کسانوں کو 82 کروڑ روپے کی سبسڈی کے ذریعے ایک سال میں تقریباً 1 ہزار گرین ٹریکٹر کی فراہمی کا اقدام سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام خوش آئند ہے۔ حکومت بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائی جانے والے احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مختلف وفود سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے مطابق حکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بسنے والے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ تعلیم صحت پینے کا صاف پانی سڑکوں کی تعمیر زراعت سمیت دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے غریب کسانوں کی مشکلات اور زراعت کی زبوں حالی کو مدنظر رکھتے ہوئے گرین ٹریکٹر اسکیم شروع کرنے شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اس سے غریب کسانوں اور لائیو سٹاک کے شعبے سے وابستہ لوگوں کو اپنا روزگار کمانے میں مدد ملے گی۔حکومت نے پہلی بار بلوچستان کی تاریخ میں لائیو سٹاک کے شعبے کیلئے ایکسپو منعقد کی جا رہی ہے جس کا افتتاح آج صدر ڈاکٹر عارف علوی کریں گے۔
تازہ ترین