• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی قانونی ٹیم کو عدالتی فیصلہ کا جائزہ لینے کی ہدایت

اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم کو نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی قانونی ٹیم سے رابطہ کر کے نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ عدالتی فیصلے کا جائزہ لے کر کابینہ میں رپورٹ پیش کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے سے متعلق حکومتی لائحہ عمل کابینہ اجلاس میں طے کیا جائیگا۔

تازہ ترین