• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین کا قراقرم کو خنجراب پر پورے سال کھلا رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد ( رپورٹ ،تنویر ہاشمی ) پاکستان اور چین نے شاہراہ قراقرم کوخنجراب کے مقام پر سارا سال کھلا رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے اس کیلئے سی پیک کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر مشترکہ ورکنگ گروپ کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کو زیر غور لایا جائے گا اور منصوبہ تیارکیا جائے گا۔

سی پیک کے تحت پشاور سے ڈی آئی خان تک موٹر وے اور سوات ایکسپریس وے فیز ٹو کی تعمیر پر بھی اتفاق کیاگیا، دستاویزات کے مطابق سی پیک کے نویں جے سی سی اجلاس میں پا کستان اور چین نے سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ کے دونئے منصوبوں پشاور سے ڈی آئی خان تک موٹر وے اور سوات ایکسپرے وے فیز ٹو کی تعمیر پر بھی اتفاق کیا ہے ان منصوبوں پر بھی مشترکہ تعاون گروپ میں زیر غور لایا جائے گا۔

دستاویزات کے مطابق سی پیک کے تحت کراچی سرکلر ریلوے، کوئٹہ ماس ٹرانزٹ اور گریٹر پشاور ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر بھی اتفاق کر لیا گیا، کراچی سرکلر ریلوے کیلئے پاکستان چین سے فنانسگ کی فراہمی کی درخواست کرے گا اور کوئٹہ ماس ٹرانزٹ اور گریٹر پشاور ماس ٹرانزٹ منصوبوں کے پی سی ون کی منظوری کے بعد ان کو آئندہ مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین