• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج، زبردست تیزی، انڈیکس میں 828 پوائنٹس اضافہ، 38 ہزار کی حد عبور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، نئے کاروباری ہفتے کا بھی مثبت آغاز ،مارکیٹ میں زبردست تیزی ،کے ایس ای100انڈیکس میں 828پوائنٹس کے اضافے سے 38ہزار کی حد عبور کر گیا ،سرمایہ کاری مالیت 1کھرب45ارب16کروڑ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت26.29 فیصد زائدجبکہ71.60فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث خریداری میں اضافہ کاروبار کا آغاز مثبت زون میںاوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس 38452پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 827.67پوائنٹس اضافے سے38411.56 پوائنٹس پر بندہوا۔

تازہ ترین