• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبیب بینک چین میں آر ایم بی بزنس شروع کرنیوالا پہلا بینک

سنکیانگ (پ ر) حبیب بینک لمیٹڈ چین میں مکمل RMB بزنس فراہم کرنے والا پاکستان کا پہلا اور واحد بینک بن گیا جبکہ جنوبی ایشیا اور MENA خطّے کے تین بینکوں کی فہرست میں شامل ہوکر تاریخ رقم کردی۔ ایچ ایم بی ارومچی برانچ نے تمام ریگولیٹری منظوریاں حاصل کرنے کے بعد گزشتہ ہفتے RMB بزنس کا باقاعدہ آغاز کیا۔ ایچ ایم بیارومچی برانچ RMB کلیئرنگ کی صلاحیت رکھتی ہے اور ایچ ایم بی کی برانچوں نیز ذیلی و ملحقہ اداروں کو کلیئرنگ کی سہولت فراہم کریگی۔ یوں ایچ ایم بی کو مقامی سطح پر RMB میں تجارت، ترسیلِ زر اور سرمایہ کاری کے بہاؤ میں قائدانہ مقام حاصل ہوگیا ہے جو پاکستان میں چین سے وابستہ کاروبار کے شعبے میں ایچ ایم بی کی سرِفہرست پوزیشن کو مزید مستحکم کریگا۔ واضح رہے کہ ایچ ایم بی ارومچی برانچ صوبہ سنکیانگ میں کسی غیر ملکی بینک کی واحد برانچ ہے۔ علاوہ ازیں ایچ ایم بی بیجنگ میں واقع اپنے نمائندہ دفتر کو بھی برانچ کا درجہ دلوانے کیلئے چین کے ریگولیٹر سے رابطے میں ہے اور توقع ہے کہ منظوری ملنے کی صورت میں، اگلے دو سے تین ماہ کے دوران لائسنس جاری کردیا جائیگا۔ نومبر 2019ء کے اوائل میں، ایچ ایم بی کے چیئرمین، سلطان علی علانہ اور ایچ ایم بی کے صدر و چیف ایگزیکٹیو افسر، محمد اورنگزیب کی قیادت میں ایچ ایم بی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ارومچی برانچ کے RMB آپریشنز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایچ ایم بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین اور بینک کے دیگر سینئر ایگزیکٹیوز بھی موجود تھے۔

تازہ ترین