• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی مارکیٹ، انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قیمت میں10پیسے کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.45روپے سے گھٹ کر155.35روپے اورقیمت فروخت 155.55روپے سے گھٹ کر155.45روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت155.50روپے سے گھٹ کر155.40 روپے ہوگئی ۔یوروکی قیمت میں20پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں1.15روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید170.80روپے سے بڑھ کر 171.00 روپے اورقیمت فروخت 172.30 روپے سے بڑھ کر172.50روپے رہی۔

تازہ ترین