• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں فی تولہ 450 روپے کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ،سونے کی قیمت میں فی تولہ 450روپے کی کمی ، تفصیلات کے مطابق پیرکوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1469ڈالرسے گھٹ کر1459ڈالرہوگئی۔ جبکہ مقامی مارکیٹ میںفی تولہ سونے کی قیمت میں450روپے اور10گرام قیمت میں386روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت86150روپے سے گھٹ کر85700روپے اوردس گرام سونے کی قیمت73860روپے سے گھٹ کر73474روپے ہوگئی۔پیرکو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔

تازہ ترین