• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، مخصوص نشستوں پر داخلوں کے لئے فارم 26 نومبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق مخصوص نشستوں (Reserved Seats )پر داخلوں کے لئے فارم 26 نومبر 2019 ءتک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ مخصوص نشستوں میں اسپورٹس،کراچی یونیورسٹی ایمپلائز، معذورافراد(اسپیشل پرسنز)،آرمڈ فورس، وکلا کے بچے ،فاٹا،شمالی علاقہ جات وآزاد جموں کشمیر، اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم ،فیس واؤچر اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔

تازہ ترین