• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین تعلقات کے فروغ کیلئے میڈیکل کارنیول کا اہتمام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ کمیونیکشن اینڈ اکنامس میں پاک چائنا ثقافتی تعلقات میں فرو غ کے لیئے میوزیکل کارنیول کا اہتمام کیا گیا۔ دونوں ممالک نے ثقافتی رنگوں پر مشتمل خوبصورت پرفارمنس پیش کی جس میں 30 سے زائد کنفیوشزکے استاتذہ و طلبا نے بھر پور انداز میں ثقافتی رقص پیش کیئے پاک چائنا جھنڈوں پر مبنی ٹیبلو بھی شامل تھا ۔ نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ کمیونیکشن اینڈ اکنامس میں پاک چائنا ثقافتی کارنیول نے رنگ جما دیا۔ اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر ارشد اسلام نے کہا کہ چین سی پیک کے ذریعہ پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہاہے۔ اس موقع پر کنفیوشس کے ڈائریکٹر ژھانگ ژیوپنگ سہیل فرپو،شیخ راشد عالم،ژھنگ ھانگیون، آصف جاویدشیخ،کرنل مقبول آفریدی،ھما بخاری،ڈاکٹر اطہر حسین نے بھی خطاب کی۔ 

تازہ ترین