• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کے ایک اور معاشقے کی تفتیش

لندن (جنگ نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف ایک پول ڈانسر کو نوازنے کے الزامات کی تفتیش شروع کردی گئی۔بورس جانسن پر الزام تھا کہ انہوں نے 2014 سے 2016 کے درمیان امریکا کی کاروباری خاتون و سابق ماڈل 35 سالہ جینیفر آرکری کو متعدد طریقوں سے نوازا۔الزامات کے مطابق بورس جانسن نے امریکی کاروباری خاتون و سابق پول ڈانسر ماڈل کو اس وقت نوازا تھا جب وہ لندن کے میئر تھے۔رپورٹس تھیں کہ بورس جانسن اور جینیفر آرکری کے درمیان انتہائی قریبی روابط تھے اور وہ 2014 سے 2016 کے درمیان متعدد مرتبہ لندن کا دورہ کر چکی ہیں۔

تازہ ترین