• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات ایئرلائن 16 ارب ڈالر کے 50 ایئربس طیارے خریدے گی

ابوظہبی (جنگ نیوز) امارات ایئر لائن نے ایئربس 350 ماڈل کے پچاس نئے طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ معاہدہ سولہ ارب ڈالر کا ہے، جس کے تحت ہوائی جہازوں کی فراہمی 2023ء میں ہو گی۔ اس معاہدے کا اعلان امارات ایئرلائن کے چئیرمین شیخ احمد بن سعید المخطوم نے دبئی ایئر شو کے موقع پر کیا۔ امارات ایئر لائن دنیا کے 84 ممالک میں اپنے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔ یورپین ایروسپیس کمپنی نے کہا ہے کہ یہ ڈیل ایئربس کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔

تازہ ترین