• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایران، تیل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج، پولیس اہلکار سمیت 2 ہلاک

ایران، تیل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج، پولیس اہلکار سمیت 2 ہلاک


تہران (جنگ نیوز) ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، مظاہرین نے اہم شاہراہیں بند کردیں، کئی بینکوں کو نظر آتش کردیا گیا جبکہ دکانوں میں لوٹ مار بھی کی گئی۔مظاہروں کے دوران پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے 200 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سروس پر پابندی عائد کردی گئی۔انٹرنیٹ پر ٹریفک کو دیکھنے والی ویب سائٹ نیٹ بلاکس کا کہنا تھا کہ ʼایران میں انٹرنیٹ کے شٹ ڈاؤن کے 40 گھنٹوں بعد اس کا بیرون ملک سے رابطہ معمول سے صرف 5 فیصد رہ گیا ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے پر چلنے والے فوٹیج میں ماسک پہنے نوجوانوں کو سڑکوں پر گھومتے اور عمارتوں کو نظر آتش کرتے دیکھا گیا۔اسٹیبلشمنٹ کی وفادار رضاکار فورس باسج ملیشیا نے بھی لوٹ مار کی تصدیق کی۔ان کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل غلام رضا سلیمانی نے ایرانی کے حریف امریکا پر تشدد کو ہوا دینے کا الزام لگایا اور کہا کہ ʼامریکا کا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔مظاہروں کا آغاز جمعے کے دن سے ہوا جب پیٹرول کی قیمت میں ہر ماہ پہلے 60لیٹرز پر 50فیصد اور اس کے بعد مزید لینے پر 200فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد اتوار کے روز فورسز کی فائرنگ سے 36مظاہرین ہلاک ہوگئے تھے تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔

تازہ ترین