• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق عبد اللّٰه کو رہا کیا جائے، لوک سبھا میں کانگریس کا مطالبہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے ایوانِ زیریں لوک سبھا کے گزشتہ روزہونے والے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور خصوصی طور پر مقبوضہ کمشیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰه کی حراست موضوع بحث رہا۔بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰه کی غیر موجودگی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔جنہیں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ڈیڑھ ماہ بعد حراست میں لیا گیا تھا اور ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ’امن و عامہ کو خراب‘ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین