• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاچن پر برفانی تودہ گرنے سے 6 بھارتی فوجی ہلاک

لاہور (خالد محمود خالد) دنیا کے سب سے اونچے محاذ جنگ سیاچین گلیشئر میں بھارتی علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے 6؍ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سہ پہر تین بجے کے قریب 19؍ ہزار فٹ کی بلندی پر شمالی گلیشئر کے قریب آٹھ بھارتی فوجیوں پر مشتمل ایک دستہ موجود تھا جس میں چھ سپاہی اور دو پورٹر شامل تھے کہ اچانک برفانی تودہ گرنے سے یہ سب لوگ اس کے نیچے دب گئے۔ بھارتی فوج نے فوری طور پر ہیلی کاپٹر کی مدد سے امدادی آپریشن شروع کیا اور 7افراد کو زخمی حالت میں وہاں سے نکال لیا ۔

تازہ ترین