• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کرپٹ ہوں نہ منافق، منافقت کٹھ پتلی عمران کی پہچان، بلاول

اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یو ٹرن، بلاول بھٹو


کراچی، فیصل آباد(خبرایجنسیاں ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہےکہ میں کرپٹ ہوں نہ ہی منافق، میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں جبکہ اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یو ٹرن ، منافقت اور کٹھ پتلی ہے۔ 

دوسری جانب پی پی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سلیکٹڈ کی کیفیت بتا رہی ہے کہ ان کا کھیل ختم ہو چکا ہے، خان صاحب اب مسخرہ پن نہیں چلے گا جانے کی تیاری کرو۔

اپنی ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تم 70سال کے بوڑھے ہو، 20سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہے ہو، اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یو ٹرن، منافقت اور کٹھ پتلی ہے۔

دوسر ی جانب ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سلیکٹڈ سن لو بلاول بھٹو زرداری طلوع ہورہے اور تم غروب ہو رہے ہو،این آراو لکھ کر پانی میں گھول کر پی لیں، یہ ان کی خوش فہمی ہے کہ کوئی ان سے این آراو مانگے گا، اس ملک میں سلیکٹڈ نے دو قانون بنا رکھے ہیں، ایک قانون سیاسی مخالفین کے لئے ہے، دوسرا علیمہ خان، جہانگیر ترین، علیم خان اور دیگر کے لئے ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نے خود اپنی ہی زبان سے احتساب کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے اور اقرار کر لیا ہے کہ احتساب کی آڑ میں قید کئے گئے سیاسی رہنما دراصل عمران نیازی کے مغوی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کرپٹ عناصر کے سرغنہ ہیں اور تمام کرپٹ عناصر ان کی اپنی پارٹی میں شامل ہیں۔

تازہ ترین