• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF نے ٹیکس ریونیو ہدف کم کرنیکا مطالبہ تسلیم نہیں کیا، شبر زیدی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف نے ٹیکس ریونیو ہدف کم کرنے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ رواں برس کاٹیکس ریونیو ہدف کم کرنے کے حوالے بات چیت جاری ہے۔

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شبرزیدی نے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف کو ٹیکس ریونیو ہدف کم کرنے پر قائل کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریونیو اتھارٹی کے قیام کو موخر کیا گیا ہے، ایف بی آر کی تنظیم نو کا عمل جاری ہے۔

ایف بی آر میں اصلاحات اور تنظیم سے پیچھے نہیں ہٹے، ایف بی آر کی تنظیم نو کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ 

تازہ ترین