• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان ٹیکس ریونیو ہدف سے زیادہ حاصل کرنیکی کوشش کرینگے، حفیظ شیخ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)مشیرا مور خزانہ و ریونیو ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہےکہ حکومت رواں مالی سال نان ٹیکس ریونیو کے ہدف سے زیادہ ریونیو حاصل کرنے کی کوشش کرے گی ،دسمبر 2020تک بجلی کے گردشی قرضے کو ختم کر دیا جائیگا،حکومتی پالیسیوں کے تحت رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکائونٹ خسارےمیں 63.1فیصد کمی آئی اور برآمدات میں 3.8فیصد اضافہ ہوا، تجارتی خسارہ پہلے تین ماہ میں 33.5فیصد پر آگیا ہے ،آئندہ مہینوں میں مزید معاشی بہتری آئیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکٹرانک میڈیا کے اینکرپرسنز سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ، مشیر خزانہ نے انہیں رواں مالی سال 2019-20کی پہلی سہ ماہی میں حکومت کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی ، وزارت خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق مشیر خزانہ نے گزشتہ حکومت کی چھوڑی ہوئی خطرناک معاشی صورتحال اور موجودہ حکومت کوایک سال سے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا ۔

تازہ ترین