• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عمران کہتے ہیں سب چور، چوروں کے منصوبے کا افتتاح کیوں کیا؟ مریم اورنگزیب

کسی کو بھی معاف کرنے والی ذات اللّٰه‎ کی ہے، مریم اورنگزیب


لاہور (نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کہتے ہیں سب چور ہیں ، تو پھر چوروں کے منصوبے کا افتتاح کیوں کیا؟ آپ اس شخص کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں جس کے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں ۔آپ نے نوازشریف کے ایک اور منصوبے پر نالائق کے نام کی تختی لگائی ہے۔ پورے ملک کی طرح آپ بھی نواز شریف کو دعا دیتے جس نے پاکستان کو ہزارہ موٹر وے کا منصوبہ دیا ،کسی کو بھی معاف کرنے والی ذات اللّٰه‎ کی ہے ۔

تازہ ترین