• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا علاج، لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ وقت کی ضرورت تھا،چین

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چین کی وزارت خارجہ کے شعبہ اطلاعات میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل طاجیان ژائو نے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کی اجازت دینے پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے اور اس فیصلے کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ وقت کی ضرورت تھا اس لئے یہ یقیناً ایک اچھا فیصلہ تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ طاجیان ژائو کا ٹویٹ منظرعام پر آنے کے فوراً بعد ہی اس پر صارفین نے متضاد آرا کا اظہار شروع کردیا جس کے بعد سابق سفارتکار نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔  

تازہ ترین