• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ، اسلام مخالف سیاستدان گیرٹ ویلڈرز کے قتل کی منصوبہ بندی پر پاکستانی کو 10سال سزا

دی ہیگ(جنگ نیوز)ہالینڈ کی عدالت نے اسلام مخالف سیاستدان گیرٹ ویلڈرز کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے پاکستانی شخص کو 10 سال قید کی سزا سنادی۔ اس شخص نے گیرٹ ویلڈرز کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے اعلان کے بعد انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس شخص کو، جس کی مقامی میڈیا نے جنید کے نام سے شناخت کی،انٹرنیٹ پر ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد دی ہیگ میں ٹرین سٹیشن سے اگست 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں جنید کا کہنا تھا کہ وہ گیرٹ ویلڈرز کو جہنم واصل کرنا چاہتا ہے اور دیگر افراد پر اس سلسلے میں اس کی مدد کرنے پر زور دیا تھا۔دی ہیگ کی ضلعی عدالت کے ججز نے فرانس سے آنے والے اس 27 سالہ شخص کو دہشت گردی کے مقصد کے ساتھ قتل کی منصوبہ بندی اور دیگر کو دہشت گردی کیلئے اکسانے کا مجرم قرار دیا۔پراسیکیوشن کی جانب سے جنید کو 6 سال قید کی استدعا کی گئی تھی جس میں جج نے مزید 4 سال کا اضافہ کیا۔

تازہ ترین