• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ہر ملاقات رپورٹ ہونا ضروری نہیں، فوجی ترجمان

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ہر ملاقات رپورٹ ہونا ضروری نہیں، فوجی ترجمان 


راولپنڈی (ایجنسیاں)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں ‘وزیراعظم اورآرمی چیف کے درمیان ہر ملاقات رپورٹ ہونا ضروری نہیں‘فوج آئین کے تحت جمہوری طور پر منتخب حکومت کی حمایت کر رہی ہے اور اس میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی کیونکہ یہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کےلئے ضروری ہے ۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غورکا کہناتھاکہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں‘ ملکی ترقی کیلئے دونوں رابطے میں ہیں‘فوج اور حکومت کی ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان دونوں رابطے میں ہیں کیونکہ ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ دونوں رابطے میں رہیں۔

تازہ ترین