• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیم الحق کو ہٹادیا گیا، وزیردفاع پرویز خٹک اسٹیرنگ کمیٹی کےچیئرمین ہوگئے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم معاون خصوصی نعیم الحق کو پائیدار ترقی کے قیام کے اسٹیرنگ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا کر وزیردفاع پرویز خٹک کو سٹیرنگ کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا پرویز خٹک اس کمیٹی کے رکن تھے بتایا گیا کہ نعیم الحق کو علالت کی وجہ سے اس عہدے سے ہٹایا گیا وہ علالت کے باعث کام نہیں کر سکتے تھے یہ کمیٹی 27 فروری 2019 کو قائم کی گئی تھی اور اس کے دیگر ممبران نے وفاقی وزرا ء فہمیدہ مرزا ، شفقت محمود ، غلام سرور خان ،عمر ایوب ، خسرو بختیار ، علی محمد خان ،وفاقی سیکرٹری کابینہ اور وفاقی سیکرٹری خزانہ اس کے ممبر تھے ، اس تبدیلی کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین