• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کی زیر صدارت ن لیگ کا اجلاس، حکومت کےخلاف تحریک تیز کرنے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی،آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کی سینئر قیاد ت کا اہم اجلاس ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کی تنظیم نو ،مہنگائی ،معاشی صورتحال کیخلاف ملک گیر سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے اورکنونشنز کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا ہے۔اجلاس کے شرکاء کا نواز شریف کی صحت کی فکر کرنے پر اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کی قیادت سے اظہار تشکر کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ قوم کی توقعات اور امیدوں پر پورا اترینگے ،مشکلات سے نکالنے کیلئے ہر حد تک جائینگے۔ اجلاس میں سینئرز رہنما راجہ ظفر الحق، رانا تنویر، سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین