• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ، نان پرفارمنگ قرضوں میں 132 ارب کا اضافہ، سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد ( کامر س رپور ٹر)سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 30ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ ، نان پرفارمنگ قرضوں میں132ارب کا اضافہ ہوا ہے،توانائی اور شوگرانڈسٹری شعبے میں سب سے زیادہ اضافہ، بینکنگ کورٹس میں49ہزار مقدمات،64ہزار خیراتی اداروں کی میپنگ کی گئی ہے، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ڈی جی منصور صدیقی نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے 27نکات پر پیشرفت کررہا ہے،5نکات پر مکمل عمل کرلیا گیا ہے،سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں اسٹیٹ بنک حکام نے نان پرفارمنگ (بروقت واپس نہ ہونے والے)قرضوں کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس132ارب روپے کے قرضے مقررہ وقت میں بنکوں کو واپس جمع نہیں کرائےگئے، گزشتہ برس جون 2018تک نان پرفارمنگ قرضوں کا حجم 624ارب روپے تھا اورجون2019میں بڑھ کر 768ارب روپے ہو گیا اس طرح 132ارب روپے نان پرفارمنگ قرضوں میں اضافہ ہوا ، توانائی اور شوگرانڈسٹری کے شعبوں کے نان پرفارمنگ قرضوں میں اضافہ ہوا، قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک نے کمیٹی کو بتایا کہ سٹیٹ بنک کی جانب سے جولائی 2019تک قرضوں کا لیا گیا سٹاک 77کھرب روپے ہے لیکن جولائی 2019سے اب تک حکومت نے سٹیٹ بنک سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا، کمیٹی نے ان قرضوں کی تفصیلات طلب کر لیں ، 49000قرضوں سے متعلق کیسز بنکنگ کورٹ میں ہیں ، ان میں سے 16000کیسز پانچ سال سے زائد عرصے سے زیر التو ہیں،ایف بی آر ممبر کسٹم ڈاکٹر جواد آغا نے بتایا اینٹی سمگلنگ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے،فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ڈی جی منصور صدیقی نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے 27نکات پر پیشرفت کررہا ہے،5نکات پر مکمل عمل کرلیا گیا ہے،17نکات پر جزوی طور پر عمل کیا گیا ہے اور5نا مکمل نکات پر عملدرآمد جاری ہے64ہزار خیراتی اداروں کی میپنگ کی گئی ہے، جس میں سے غیر فعال اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی30ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے،ان میں سے140این جی اوز جن کے بارے میں خطرہ تھا کہ یہ دہشت گردی کی مالی معاونت میں استعمال ہو سکتی ہیں ان کے خلاف کاروائی شروع کی گئی ہے، ۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کمیٹی کو بتایا کہ رواں سال مقامی طور پر ٹیکس ریونیو میں 27فیصد گروتھ ہوئی ہے، جبکہ ٹیکس ریونیو میں 16فیصد اضافہ ہواہے، ٹیکس فائلرز 19لاکھ سے بڑھ کر 26لاکھ سے زائد ہو گئے ہیں، ٹیکس جمع کرنے کے ہدف میں کمی کی وجہ درآمدات کا سکڑنا ہے ۔  

تازہ ترین