• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا ہماری سرزمین سے نکل جائے، ایک انچ زمین بھی نہیں دینگے، نیپال

کھٹمنڈو (جنگ نیوز) نیپال میں کے وزیر اعظم کے پی اولی نے کہا ہے کہ کالا پانی نیپال، انڈیا اور تبت کے مابین ایک سہہ فریقی مسئلہ ہے اور انڈیا کو فوری طور پر وہاں سے اپنی فوج ہٹا لینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ایک انچ زمین بھی کسی کے قبضے میں نہیں رہنے دیں گے۔ انڈیا یہاں سے فوری طور پر نکلے۔ مسٹر اولی نے کہا ’اگر انڈیا ہماری سرزمین سے فوج واپس ہٹا لے گا تو ہم اس کے بارے میں بات کریں گے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے جاری نئے ترمیم شدہ نقشے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کالا پانی نیپال کا حصہ ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب نیپال کے وزیر اعظم نے انڈیا کے نئے سرکاری نقشے سے پیدا ہونے والے تنازعے پر عوامی طور پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔انڈیا نے نئے نقشے میں کالا پانی کو اپنے علاقے کے طور پر پیش کیا ہے۔

تازہ ترین