• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ کے افسران کی ترقیوں کا عمل روک دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران ترقیوں کےعمل کوروک دیا ہے منگل کو ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس رکھا گیا تھا جس میں گریڈ 17 سے 20 تککے درجنوں افسروں کی ترقیوں کی سفارش کی جانا تھی لیکن سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ روشن شیخ نے پیر کو واٹر بورڈ ہیڈآفس میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران بتایا کہ افسران کی ترقیوں سے متعلق ہونے والی ڈی پی سی ون کو معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ملتے ہی واٹر بورڈ کے سال سے ترقی کے منتظر افسروں میں مایوسی پھیل گئی۔ واضح رہے کہ ایک عرصے سے واٹر بورڈ کے مختلف شعبوں کو پرائیویٹائز کرنے کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔ وزیر بلدیات اور ایم ڈی واٹر بورڈ متعدد بار واٹر بورڈ کو پرائیویٹائز کرنے کی تردید کر چکے ہیں لیکن ادارے کے 13 ہزار ملازمین تاحال اس حوالے سے مطمئن نظر نہیں آتے۔ پیر کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ڈی پی سی ون روکے جانے کے اعلان پر مزید بے چینی پھیل گئی ہے۔

تازہ ترین