• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ڈی اے کا وفاقی حکومت کیساتھ مفاہمت پرنظرثانی کاعندیہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جی ڈی اے نے وفاقی حکومت کے ساتھ مفاہمت پرنظرثانی کرنے کا اشارہ دے دیا ہے،جی ڈی اے اورمسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمیں مایوس کیا ہے،حکومت سازی میں وفاقی حکومت کی اس لیے مدد کی تھی کہ سندھ حکومت پراعتماد نہیں تھا مگروفاقی حکومت نے مشکل وقت میں کبھی حال ہی نہیں پوچھا،مہنگائی آسمان کوچھورہی ہے سندھ کے لوگوں کو وفاقی حکومت نے مایوس کیا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جی ڈی اے کے رہنما غلام مرتضی جتوئی کی رہائشگاہ پرمعقدہ جی ڈی اے کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین