• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

تقریر وزیراعظم کی نہیں پی ٹی آئی چیئرمین کی تھی، تجزیہ کار

دیکھئے پروگرام ’رپورٹ کارڈ ‘ میزبان ابصاء کومل کے ساتھ


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل کے پہلے سوال یہ سب اکٹھے ہوجائیں،میرا اللہ سے وعدہ ہے کہ قوم کا پیسہ چوری کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم، کیا عمران خان اپنا وعدہ پور کرپائیں گے؟

کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر وزیراعظم کی نہیں تحریک انصاف کےچیئرمین کی تھی،چوہدری برادران کو پنجاب ملا ہوتا تو لوگ کافی حد تک شریف برادران کو بھول چکے ہوتے۔

حسن نثار نے کہا کہ عمران خان کی نئی چھوڑوں گا کی گردان اب بند ہوجانی چاہئے، کسی کو چھوڑنا یانہ چھوڑنا وزیراعظم کے اختیار میں نہیں ہے، جنہوں نے جس کو چھوڑنا تھا انہوں نے اسے چھوڑ دیا ہے، پی ٹی آئی والو ں کی زبانوں کو خارش ہے، جیسے ہی خارش شروع ہوتی ہے بیان خارج ہونے لگتے ہیں۔

نواز شریف کو عدالت سے باہر جانے کی اجازت ملنے کے بعد حکومت کو باوقار خاموشی اختیار کرنی چاہئے تھی، اس پر کسی ایک حکومتی ترجمان کوبات کرنی چاہئے تھی یہاں ہر وزیر بات کررہا ہے اور ایک دوسرے سے متضاد بات کررہا ہے۔

ریما عمر کاکہنا تھا کہ نواز شریف کو ہائیکورٹ سے باہر جانے کی اجازت ملنے پر حکومتی موقف میں تضاد ہے، ایک طرف حکومت کہتی ہے لاہور ہائیکورٹ نے کابینہ کے فیصلے کی روح مان لی ہے، دوسری طرف کچھ وزراء اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپیل میں جانے کی بات کررہے ہیں۔

تازہ ترین