• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشی پر قابو نہ پایا جاسکا ،سبزیوں پھلوں کے من مانے نرخوں کی وصولی

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، اپنے رپورٹر سے )ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد حمزہ شفقات نے واضح کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سبزیاں اور فروٹ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ نرخوں پر ہی فروخت ہو نگے ۔ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے ہفتہ وار بازاروں میں بھی مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ نرخ نامے ہی کارآمد ہوں گے۔وفاقی دارلحکومت میں فروٹ اور سبزیاں مارکیٹ کمیٹی کے نرخوں پر فروخت کی خواہش پر ابھی تک عمل درآمد کا آغاز نہیں ہو سکا ،سپر مارکیٹ میں واقع فروٹ اور سبزی شاپ پر پہلے کی طر ح دیدہ دلیری سے من مانے نرخوں پر فروخت ہوتے رہے۔ تازہ آلو 49 کے بجائے 70 ، گاجر 45 بجائے 80 ، ٹماٹر 215 کے بجائے 280 ، پیاز 96 کے بجائے 120 ، گوبھی 38 کے بجائے 60 ، بند گوبھی 67کے بجائے 90 ،پالک 23 کے بجائے 40 ، مٹر 79 کے بجائے 140 ، کھیرا 66 کے بجائے 80، فراشبین 62 کے بجائے 150، سفید پیاز 200کلو جبکہ تھائی لینڈکی شملہ طرز کی پیلی مرچ 1200 روپے کلو فروخت ہوتی رہی ،سیب 350روپے ،انکور سندر خانی300 روپے اور انار 350روپے فروخت ہورہا تھا۔دریں اثناءمحکمہ زراعت کی نگرانی میں اقبال پارک شمس آباد مری روڈپرسبزیوں کی فروخت شروع کردی گئی۔ کسان پلیٹ فارم کے نام سےدرجہ اول کی تازہ سبزیاں درجہ دوم کے سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے نمائندے بلال عارف نے بتایا کہ کسان پلیٹ فارم پر شلجم 20روپے ، ساگ 20روپے ، کریلا 55روپے ، ٹینڈا 38 روپے، مٹر60روپے ، بینگن 25روپے ، مولی 15روپے اور گوبھی30 روپے کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب منصور قادر نے بھی کسان پلیٹ فارم پر تازہ سبزیوں کی فروخت کے سستے سٹالوں کادورہ کرکے جائزہ لیا ۔
تازہ ترین