• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 گاڑیاں موٹر سائیکل غائب اسلحے کی نوک پر دو ڈاکے 2 چوریاں

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں شہری چارگاڑیوں، دوموٹر سائیکلوں اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی ایک موٹر سائیکل چوری ہو گیا۔تھانہ بنی کو ناصر عباسی نے بتایا کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار4 ملزموں نے اسلحہ کی نوک پر ہمیں روک لیا۔میری والدہ کی آرٹیفیشل چوڑیاں اتار لیں اور مجھ سے پرس چھین کرفرار ہو گئےجس میں 4ہزار روپے تھے۔ تھانہ صدربیرونی کوخرم شہزادنے بتایاکہ دکان پر گیاتو اسی دوران گھر میں 3لڑکےگھس آئے جوگن پوائنٹ پر گھر سے 2پستول، 10ہزار روپے ، 2کوٹ اور 5سوٹ لیکر کر فرار ہو گئے ۔تھانہ چونترہ کو ساجد نواز نے بتایا کہ چودھری شمس ، چودھری شاہد ،آصف شاہ ، ملک عمران ، حبیب اور10نامعلوم افراد میری زمین سے درخت کاٹ کر اور چوری کر کے لے گئے۔دریں اثناء تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون ٹو میں نسیم اختر کے گھر سے 5 لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان تین بیڈ، تین صوفے ، ٹیبل اور نقدی چوری کر لئے گئے، پولیس نے سمیع خان وغیرہ ،چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ کروڑوں کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔
تازہ ترین