• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس منسٹریل سٹاف پروموشن کاپہلاایم پی ڈی ڈی کورس ختم کر دیا گیا

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس کے زیراہتمام پولیس منسٹریل سٹاف کی پروموشن کیلئے شروع کیاگیاپہلاایم پی ڈی ڈی کورس مکمل ہونے سے پہلے ہی ختم کردیاگیا۔پنجاب پولیس اورہوم ڈیپارٹمنٹ کے مابین ہم آہنگی کے فقدان کے باعث چارماہ پرمحیط کورس کوساڑھے تین ماہ بعد بندکردیاگیا۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئےکورس میں شریک ایک سوکے قریب منسٹریل سٹاف کوواپس گھروں کوبھیج دیاگیا ۔پنجاب پولیس کے زیراہتمام اس سلسلے کاپہلاٹریننگ کورس رواں سال اگست میں پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں شروع کیاگیاتھا ۔4ماہ پرمحیط اس کورس میں شرکت کیلئے صوبہ بھرسے 50اسسٹنٹ اور50جونیئر کلرکس کاانتخاب کیا گیاتھا۔ اس دوران رواں ماہ کے شروع میں اچانک پنجاب مینجمنٹ اینڈپروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داروں نے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیااورانہیں آگاہ کیاگیاکہ پنجاب پولیس نے منظوری لئے بغیرہی یہ کورس کیسے شروع کردیااوربعدازاں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پراس کورس کوبندکرادیاگیا۔
تازہ ترین