• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرسینکڑوں سینٹری ورکرز سراپا احتجاج

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار، نیوز رپورٹر ) تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف سینکڑوں سینٹری ورکرز ایک مرتبہ پھر سراپا احتجاج بن گئے۔ گزشتہ 3ماہ سے مسلسل تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سینٹری ورکرز نے شہر کی صفائی ستھرائی کا کام چھوڑ کر مستقل بنیادوں پر ہڑتال کی کال دے دی۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر تنخواہیں نہ ملیں تو آج(منگل )کو ہم سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ہمیں گذشتہ دو عید وں پر کیے گئے کام کے واجبات بھی تاحال نہیں دئیے گئے۔ دریں اثناء سی ڈی اے کے تر جمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے ٹھیکیداروں کی جانب سے سینیٹری ورکرز کو تنخواہ کی عدم ادائیگی ایم سی آئی کا معاملہ ہے جس کا سی ڈی اے سے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ جہاں تک فنڈ کی دستیابی کا تعلق ہے اس ضمن میں ایم سی آئی کے اپنے اکاؤنٹ میں ڈیڑھ ارب روپے موجود ہیں جن میں سے پہلے بھی ایم سی آئی12 کروڑ روپے ادا کر چکا ہے۔
تازہ ترین