• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس، 1096فیصلے، 6مجرموں کو سزائے موت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی 465 ماڈل کورٹس نے اٹھارہ نومبر کو 1096مقدمات کا فیصلہ سناکر زیرسماعت کیسز میں 843افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، ڈائریکٹر جنرل ماڈل کورٹس سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق 182 ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس نے گزشتہ روز قتل کے 66اور منشیات کے 243مقدمات کا فیصلہ سنایا ، پنجاب میں قتل کے 18اور منشیات کے 172، سندھ میں قتل کے 30اور منشیات کے6، خیبر پختونخوا میں قتل کے 16اور منشیات کے 63 اور بلوچستان میں قتل اور منشیات کے دو دو مقدمات کا فیصلہ ہوا، 6مجرموں کو سزائے موت 6کو عمر قید اور دیگر50 مجرموں کو کل 95سال ایک ماہ 12 دن قید اور 4205300روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، اسی طرح 125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 226دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و دراخوست نگرانی کے فیصلے کئے، دوسری طرف 158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 561مقدمات کےفیصلے کئے، تمام عدالتوں نے 759گواہوں کے بیانات قلمبند کئے، مجموعی طور پر 201مجرموں کو 113سال 7ماہ 26دن قید اور 2552046روپے جرمانہ کی سزا ملی۔
تازہ ترین