• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کی تیز تر فراہمی کیلئے زیر التواء کیسز کی جلد تکمیل کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر)آر پی او وسیم احمد خان نے انصاف کی تیز تر فراہمی کیلئے زیر التواء کیسز کی جلد تکمیل کے احکامات جاری کردیئےہیں ،آر پی او کےاحکامات میں کہا گیا ہے کہ لیگل افسران تمام عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی فوری پیروی کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے،اس حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ریجنل پولیس آفیسر کی ہدایت پر ایس پی لیگل شہزاد حمید کی صدارت میں ریجن کے تفتیشی افسران کا ہنگامی اجلاس ہوا ،انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز کے ویژن کے تحت پولیس کی جانب سے عدالتوں میں پیش کئے چالانوں پر مکمل میرٹ پر تفتیشی کی جائے اور جدید طریقہ تفتیش سے کام لیا جائے، ناقص تفتیش سے ظالم کو ریلیف ملتا ہے جبکہ مظلوم کی حق تلفی ہوتی ہے جو کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے، سنگین مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر تفتیشی اقدامات کئے جائیں ۔
تازہ ترین