• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:ڈی پی او مظفرگڑھ کو شہری کوہراساں نہ کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے شہری کا نام فورتھ شیڈول سے نہ نکالنے اور ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ڈی پی او مظفرگڑھ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے،اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے معذرت پیش کی اور پولیس تھانہ علی پور نے آئندہ شہری کو ہراساں نہ کرنے کا بیان بھی جمع کرایا ہے، فاضل عدالت میں بستی گبول علی پور کے رہائشی محمد یوسف نے درخواست دائر کی تھی، ہائیکورٹ نے نشتر ہسپتال کی ادویات کی خریداری میں خورد برد کے مقدمے میں سابق ایم ایس نشتر ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت کی درخواست میں وکیل کے عمرہ ادائیگی پر گئے ہونے کے باعث سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی ہے، ہائیکورٹ بنچ نے عرس پیر جہانیاں پر میلہ روکنے کے خلاف درخواست پر گزشتہ سالوں میں منعقد ہونیوالے میلوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آج 19 نومبر تک ملتوی کر دی ہے، ہائیکورٹ نےجنوبی پنجاب کے 9 امیدواروں کی مبینہ حق تلفی کیخلاف درخواست میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب حکام کی جانب سے دوبارہ مہلت کی استدعا پر سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی ہے، فاضل عدالت میں راجن پور کی طالبہ سارہ نعیم نے درخواست دائر کی تھی۔
تازہ ترین