• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کیخلاف جنرل ہولڈ اپ،290چالان

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کیخلاف جنرل ہولڈ اپ کے دوران 5 ٹیموں نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت مختلف چوراہوں پر ناکے لگا کر 290 گاڑیوں کے چالان کرکے دستاویزات قبضے میں لے لئے جبکہ 16 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کردیا گیا، ڈائریکٹر ایکسائز عبداللہ خان جلبانی کی ہدایت پر غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا۔
تازہ ترین