ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے میں ایک درجن سے زائد چھوٹے ملازمین کی انتقامی بنیادوں پر اے سی آرز خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الطاف ساریو اور رانا رضوان قدیر کے دور میں چھوٹے ملازمین کی بڑی تعداد انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنی ، سب سے زیادہ اے سی آرز مذکورہ سابق اے ڈی جیز کے دور میں خراب کی گئیں ، اے سی آرز کے خراب ہونے کی وجہ سے ایک درجن سے زائد ملازمین کئی برسوں سے ترقی سے محروم چلے آرہے ہیں ، متاثرہ ملازمین کے مطابق سابق دور میں جان بوجھ کر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ، ترقی کے لئے ورکنگ پیپرز بھی اعتراض لگا دیئے گئے، اعتراض دور ہونے کے باوجود ترقی کے لئے شمار نہیں کیا جارہا ، موجودہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن بےجا اعتراض لگا کر ملازمین کو پریشان کر ر ہے ہیں، متاثرہ ملازمین نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔