• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک انسان کی زندگی بچانے والا انسانیت کو بچاتا ہے:پروفیسر مصطفیٰ کمال پاشا

ملتان ( سٹاف رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا نے کہا ہے کہ مسیحائی پیغمبری پیشہ ہے،ایک انسان کی زندگی بچانے والا انسانیت کو بچاتا ہے، وہ سال اول کے طلباء و طالبات سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ وائٹ کوٹ کا تقدس اور مریضوں کی خدمت ایک ڈاکٹر کے اولین فرائض میں شامل ہیں،پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر رائو نے کہا کہ وائٹ کوٹ پہننے والے اب مسیحائوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں مستقبل میں دل و جان سے مریضوں کی خدمت کریں ،تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود،پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین قریشی،پروفیسر ڈاکٹر شاہد رائو،پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار انجم،پروفیسر ڈاکٹر انجم نوید جمال،پروفیسر ڈاکٹر وقار ربانی،پروفیسر ڈاکٹر حسن اقبال،پروفیسر ڈاکٹر عامر دائود،پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان،پروفیسر ڈاکٹر سلیم شیخ،پروفیسر ڈاکٹر نسرین قیصر،پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی،پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ظفر و دیگرڈاکٹر،طلبا و طالبات،والدین بھی موجود تھے۔
تازہ ترین