• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پولیس کا ملٹی نیشنل کمپنی کے ملازمین کو ٹریفک آگاہی لیکچر

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر ہما نصیب کی زیر نگرانی ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ملٹی نیشنل کمپنی کے ملازمین کو ٹریفک آگاہی لیکچر دیا گیا،انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر شاہد جاوید نے ملازمین کو تلقین کی کہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سیفٹی ہیلمٹ کے ساتھ سیفٹی ماسک کے استعمال کی عادت بنائیں ، اگر گاڑی پر سفر کر رہے ہوں تو سیٹ بیلٹ کے ساتھ ساتھ سیفٹی ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں،آج کل دھند کی آمد آمد ہے، حادثات سے بچنے کے لئے اپنی گاڑیوں پر سموگ لائٹس نصب کروائیں یا پھر ہیڈ لائٹس پر ییلو پیپر چسپاں کریں، ٹریفک کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات یا ہیلپ کے لئے شہری سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر کال کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین