آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وزیراعظم عمران خان دسمبر میں 3 ملکوں کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان دسمبر میں 3 ملکوں کا دورہ کریں گے


وزیراعظم عمران خان رواں برس کے آخری مہینے (دسمبر) کے وسط میں 3 ممالک کے دورے کا آغاز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دسمبر کے وسط میں 3 غیر ملکی دوروں کا شیڈول حتمی مراحل میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان 15 سے 21 دسمبر کے دوران یعنی صرف 6 دنوں میں بحرین، سوئٹزر لینڈ اور ملائیشیا کا دورہ مکمل کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان اس دوران جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلق عالمی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم 16 دسمبر کو 2 روزہ دورے پر بحرین جائیں گے، وہیں سے وہ 17 دسمبر کو سوئٹزرلینڈ کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

اپنے سوئٹز رلینڈ کے 2 روزہ دورے کے دوران وزیراعظم جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلق عالمی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعطم 19 دسمبر کو 3 روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے جہاں سے وہ 21 دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔

قومی خبریں سے مزید