• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر سے ایک ملین پونڈ سے زائد مالیت کی جیولری لوٹ لی گئی

لندن (پی اے) شمالی لندن کے ایک مکان سے ایک ملین پونڈ سے زائد مالیت کی جیولری لوٹ لی گئی۔ شام کے اوقات میں ہیمپسٹیڈ لین کے ایک گھر میں ایک خاتون اور اس کے بچے موجود تھے کہ ڈاکو دیوار پھلانگ کر اندر گھس آئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں کی تعداد کا علم ہمیں ہوسکا، ڈاکو جیولری و نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر مکان کے فرسٹ فلور کی کھڑکی سے فرار ہوگئے۔ انویسٹی گیشن کی سربراہی کرنے والے سراغ رساں انسپکٹر پال رڈلی کا کہنا تھا کہ کسی کے گھر پر ڈاکہ ڈالنا ایک انتہائی بے جا مداخلت کا جرم ہے اور اس کے اثرات اس وقت گمبھیر ہوجاتے ہیں جب مکین بھی گھر پر موجود ہوں، اس واقعہ کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے ہوجاتا ہے کہ متاثرہ خاتون اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھی۔ ملزمان ڈھٹائی سے گھر میں گھسے اور قیمتی اشیا لے کر گھر کا صفایا کرگئے۔ میٹرو پولیٹن پولیس لوٹی گئی کچھ ایشا کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جن کے ساتھ خواتین کا جذباتی لگائو ہوتا ہے۔ مثلاً ایئرنگز، رنگز، نیکلس، ان میں اکثر نایاب اور امتیازی حیثیت کی چیز بھی تھی۔

تازہ ترین