• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ انعام کی ایڈووکیٹ جنرلAJKتعیناتی کا خیرمقدم

ہائی ویکمب (انعام اللہ خان) سماجی و سیاسی شخصیات راجہ امین خان آف کلری، راجہ الیاس خان، راجہ رضا علی خان، راجہ عرفان خان، راجہ نائب خان، راجہ بابر خان، راجہ جنید خان، راجہ احسان الحق خان، چوہدری عجائب حسین، چوہدری آفتاب حسین، راجہ ظفر خان سابق کونسلر، راجہ مسرت خان نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اور ان کی پوری ٹیم کو راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کو آزاد کشمیر کا ایڈووکیٹ جنرل تعینات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ راجہ انعام اللہ خان اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کو انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائیں گے اور عدلیہ اور بار کے درمیان بہترین تعلقات استوار ہوں گے جو انصاف فراہم کرنے میں اہم ترین ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ جنرل کے لیے موزوں ترین آدمی تھے اور ان کا تقرر میرٹ کی بنیاد پر ہوا ہے، جس کے لیے وزیراعظم اور ان کی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ رہنمائوں نے راجہ انعام اللہ خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ راجہ انعام اللہ خان قانون کی دنیا میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں جنہوں نے مقدمات میں مظلوموں کو انصاف دلایا ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ راجہ انعام اللہ خان اپنے شعبہ میں مزید کامیابیاں حاصل کریں۔ رہنمائوں نے کہا کہ راجہ انعام اللہ خان کی تعیناتی پر آزاد کشمیر بھر سے لوگوں نے اپنے پیغامات اور خبروں کے ذریعے حکومت آزاد کشمیر اور انعام اللہ خان کو مبارکبادیں دی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ تقرری میرٹ پر ہوئی ہے اور لوگوں کو راجہ انعام اللہ خان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

تازہ ترین