• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجدبشیر لیڈز نارتھ ایسٹ سے ٹوری امیدوار نامزدہوگئے

لیڈز (عبید الرحمٰن مغل )کنزرویٹو پارٹی نے لیڈز نارتھ ایسٹ سے سابق ایم ای پی امجد بشیرکو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔ ان کا مقابلہ لیبر پارٹی کے فیبین ہیملٹن سے ہوگا جو اس نشست پر 1997 سے مسلسل کامیاب ہوتے چلے آرہے ہیں۔ اپنے حلقہ انتخاب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امجد بشیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کشمیر کاز کے لئے بطور ایم ای پی بہت کام کیا ہے جس کی وجہ سے حلقہ کے عوام بالخصوس پاکستانی اور کشمیری ان کو سپورٹ کریں گے۔ امجد بشیر کا کہنا تھا کہ یورپین پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کے حوالے سے ان کا ریکارڈ شاندار ہے انہوں نے کشمیر کے علاوہ برما میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور روہنگین کے قتل عام کی بھی بھرپور مخالفت کی تھی۔ امجد بشیر نے کہا کہ اس وقت برطانیہ کا سب سے بڑ مسئلہ بریگزیٹ ہے اور صرف کنزرویٹو ہی وہ پارٹی ہے جو اس بحران سے نجات دلا سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور انڈیا سمیت کسی بھی ملک کو برطانیہ کی سیاست میں مداخلت کا حق نہیں ملنا چاہئے۔ پریس کانفرنس کے دوران امجدبشیر کے ہمراہ ٹوری پارٹی کے رہنما اورحق خودارادیت کے چئیرمین راجہ نجابت حسین، راجہ سخاوت حسین و دیگر بھی موجودتھے۔
تازہ ترین