• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد اقبال راٹھور انتقال کر گئے،قاضی عبدالعزیز چشتی نے نماز جنازہ پڑھائی

لوٹن (نمائندہ جنگ) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ لوٹن کے دیرینہ کارکن اور جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے خصوصی حلقہ احباب میں شامل محمد اقبال راٹھور انتقال کر گئے ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ خطیب اہل سنت مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی کی امامت میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں بہت بڑی تعداد میں عمائدین نے شرکت کی۔ جن میں متعدد کونسلرز اور مختلف شعبوں سے متعلق شخصیات شامل تھیں مرحوم کو لیور کینسر تھا۔ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نےمرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کے ہراول دستے کے رہنما تھے، مرحوم نےسوگواران میں چھ بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثنا اقبال راٹھور کے جسد خاکی کو آزادکشمیر پاکستان روانہ کر دیا گیا اس موقع پر فرنٹ کے سید تحسین گیلانی، صابر گل، ملک اعجاز، یوسف چوہدری، لیاقت علی چوہدری اور دیگر نے ان کی کشمیر کاوشوں پر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے لیے خصوصی دعا کی۔
تازہ ترین