• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیابیطس کے مریضوں کو انڈے کھانے سے نقصان نہیں ہوتا

لندن ( جنگ نیوز) انڈے غذائی کولیسٹرول سے بھرپور ہوتے ہیں تو کیا یہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد کھا سکتے ہیں۔ عام طور پر کولیسٹرول سے بھرپور غذائوں جیسا کہ انڈوں کے بارے میں ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انہیں کھانے سے گریز کریں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انڈے پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں اور امریکن ڈائیبیٹس ایسوسی ایشن نے ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انڈوں کو بہترین انتخاب قرار دیا ہے کیونکہ ایک انڈے میں آدھا گرام کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں،اسے کھانے سے بلڈ شوگر لیول بڑھتا نہیں۔اسی طرح ایک انڈے میں 200 ملی گرام غذائی کولیسٹرول ہوتا ہے مگر یہ جسم پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے یا نہیں، اس پر ماہرین متفق نہیں۔ کولیسٹرول سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے ذیابیطس کے مریضوں سے روکا جاتا ہے کیونکہ دوران خون کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے ۔ مگر غذائی شکل میں کولیسٹرول خون کی سطح پر ایسے اثرات مرتب نہیں کرتا، جیسا کبھی تصور کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کو زیادہ تعداد میں انڈے کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ ، طبی ماہرین نے ذیابیطس کے مریضوں کو دن بھر میں 200 ملی گرام سے زیادہ کولیسٹرول نہ کھانے کا مشورہ دے رکھا ہے جبکہ ایک بڑے انڈے یں 186 ملی گرام کولیسٹرول ہوتا ہے، تو ایک انڈے سے زیادہ کھانا نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے، مگر کولیسٹرول زردی میں ہوتی ہے تو سفیدی کو بغیر کسی فکر کے کھایا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین