• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم پاکستان عوام کے مسائل کا حل چاہتے ہیں، چوہدری محمد شریف

کوونٹری (نمائندہ جنگ) چوہدری محمد شریف نمبردار پنور ڈڈیال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان میں انقلاب لا کر ایک صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے سرگرداں ہے، عمران خان کی حکومت قانون سازی کے ذریعے عوام کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے لیکن اپوزیشن ذاتی مفادات کی تکمیل چاہتی ہے اور کرپشن زدہ قیادت کو بچانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایوان میں اپنی کرپشن پر سیاست چمکانے کی بجائے عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے کے لئے حکومت کا ساتھ دے عوام نے انہیں اپنے مسائل حل کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں عوام کو بھول کر اپنے آقائوں کی چاپلوسی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام آئین، قانون کی بالادستی، اداروں کی مضبوطی اور انہیں بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہے، عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان ایک سچے محب وطن شخصیت ہیں جو ملک میں ترقی کا انقلاب لانا چاہتے ہیں عوام ثابت قدم رہیں، تحریک انصاف کی حکومت کو وقت دیں اور اپنے قائد عمران خان پرمکمل اعتماد کریں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ترقی کرے گا، بے روزگاری ختم ہو گی۔ چوہدری محمد شریف نمبردار نے کہا کہ اوورسیز اپنا دل کھلا کریں اور اپنے ملک کے لیے آگے بڑھ کر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ حکومت انھیں سہولیات فراہم کرے گی اور ان کے ساتھ تعاون کرے گی۔ پاکستان اوورسیز کمیونٹی کا اپنا ملک ہے جہاں ترقی کے راستے موجود ہیں صرف محنت کی ضرورت ہے اوورسیز آگے بڑھیں اور ترقی کے لیے حکومت کا ہاتھ بٹائیں آج پاکستان اوورسیز کی طرف دیکھ رہا ہے، وزیر اعظم پاکستان نے اوورسیز کے لیے تمام راستے کھول دیئے ہیں تاکہ وہ آئیں اور اپنے ملک کی ترقی کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔ عمران خان ایک مسیحا ثابت ہوں گے اور ان کی قیادت میں ہی ملک ترقی کرے گا،اب دنیا میں پاکستان کا نام گونج رہا ہے، یورپین ممالک بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پرستار بن گئے ہیں جو اہم پیش رفت ہے جس سے پاکستان اور کشمیر کا مسئلہ اجاگر ہوا ہےاور دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا ہے، مقبوضہ کشمیر تحریک انصاف کے دور میں اور عمران خان ہی کی قیادت میں حل ہو گا۔ چوہدری شریف نے اس موقع پر کوونٹری کی نامور شخصیت حاجی مبارک کیانی کے والدین کے ایصال ثواب کیلئے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی اور ان کے والد راجہ امیر زمان مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایسی شخصیات کمیونٹی کا اثاثہ ہوتی ہیں۔
تازہ ترین