• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر حلقہ تھری میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں، سعید مغل

برمنگھم (نمائندہ جنگ) سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای نےکہا ہے کہ آزاد کشمیر حلقہ تھری کے ضمنی انتخاب میں عوام حلقہ میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔ سعید مغل نے کہا کہ چوہدری سعید نے پچھلے دو سال میں میرپور کے لیے تعمیر و ترقی اور تعلیم کے شعبہ میں تاریخ ساز کام کروائے۔ سعید مغل نے آزاد کشمیر عدالت العالیہ چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس اظہر سلیم بابر کی تعیناتی سے خطہ میں انصاف کا بول بولا ہوگا۔
تازہ ترین