• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، تیزی برقرار، 100 انڈیکس مزید 153پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،تیزی کا رحجان برقرار ، 100انڈیکس میں مزید 153پوائنٹس کا اضافہ سرمایہ کاری مالیت 12ارب 76کروڑ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت 17.32فیصدکم جبکہ 47.94 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 152.81 پوائنٹس اضافے سے 38564.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔ منگل کومجموعی طور پر 390کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 187کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 177کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 12ارب 76کروڑ 59 لاکھ 49ہزار 688روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 73کھرب 47ارب 18 کروڑ 29لاکھ 29ہزار 313روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر 38کروڑ 53لاکھ 21ہزار 10شیئرز کا کاروبار ہوا، جوپیرکی نسبت 8کروڑ 7لاکھ 58ہزار 430 شیئرکم ہیں۔

تازہ ترین