• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.35روپے اورقیمت فروخت 155.45 روپے پرمستحکم رہی۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں 10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.20روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت 155.40روپے سے بڑھ کر 155.50روپے ہوگئی ۔یوروکی قیمت میں 30پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین